ابنا: جمہوریہ تاجكستان كی حزب اسلامی كی طرف سے 50 سال سے اوپر كی عمر كی خواتين كيلئے یہ مقابلہ منعقد ہوا۔رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے حفظ قرآن ، قرائت قرآن، اور احاديث پيغمبر اكرم ﴿ص﴾كے ترجمہ كے شعبہ میں ايك سو خواتين نے حصہ ليا۔اسی طرح حزب اسلامی تاجكستان كے دفتر كی سينئر ركن خير النساء سعيد آوا نے كہا كہ قرآنی مقابلے ہميشہ جوانوں اور نوجوانوں كيلئے منعقد ہوتے تھے ليكن زيادہ عمر كے لوگوں كو اہميت نہیں دی جاتی تھی اسی لئے یہ مقابلے 50 سال سے اوپر عمر كی خواتين كيلئے منعقد كئے گئے۔ياد رہے كہ اس مقابلہ كے اختتام پر انعامات بھی تقسيم كئے گئے۔......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316429
جمہوریہ تاجكستان كے صوبہ "ختلان" كے شہر "قرغان تپہ" حزب اسلامی كی طرف سے خواتين كيلئے قرآن و حديث كے مقابلے منعقد ہوئے۔